ٹائیگر زندہ ہے ، نے 16دنوں میں300کروڑ کمالئے

ٹائیگر زندہ ہے ، نے 16دنوں میں300کروڑ کمالئے
ٹائیگر زندہ ہے ، نے 16دنوں میں300کروڑ کمالئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سلمان خان کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے ہوئے محض 16دنوں میں 300کروڑ کماتے ہوئے سال کی بہترین کامیاب فلموں میں اپنانام درج کروالیا۔

ٹائیگر زندہ ہے یش راج کے بینرز تلے بننے والی سب سے کامیاب فلم بھی ہے اس سے پہلے یہ کریڈٹ سلطان کے پاس تھا جو اب دوسرے نمبرپر آگئی ہے جبکہ تیسرے نمبر پردھوم 3ہے ،چوتھے نمبر پر اسی فلم کا پہلا حصہ ایک تھا ٹائیگر موجود ہے ،جبکہ شاہ رخ خان کی جب تک ہے جان پانچویں نمبرپر موجود ہے۔

ٹائیگر زندہ ہے کے علاوہ سلمان خان کی 300کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلموں میں بجرنگی بھائی جان اور سلطان ہیں ۔

واضح رہے بھارتی انڈسٹری کی واحد فلم باہوبلی 2ہے جو 500کروڑ میں شامل ہونے والی پہلی فلم ہے ۔

مزید : تفریح