سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا امریکی غلطی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا امریکی غلطی ہے: ایرانی وزیر خارجہ
سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا امریکی غلطی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

  

تہران (آئی این پی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا ایک امریکی غلطی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا ایک امریکی غلطی ہے۔ سلامتی کونسل کے طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس کو ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں امریکی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نِکی ہیلی نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں مظاہرے، شام کی طرز کے ایک مکمل تنازعے میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی