ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

حمل

06جنوری اتوار۔ بغیر سوچے سمجھے یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔

ثور

06جنوری اتوار۔ کسی دور کے مقام پر رہنے والے دوست سے رابطہ کر سکیں گے۔ کام کے دوران کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے لہٰذا ایسی نوبت ہی نہ آنے دیں جس سے پریشانی ہو۔

جوزا

06جنوری اتوار۔ کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

سرطان

06جنوری اتوار۔ اندرون خانہ کسی معاملے پر مسئلہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوستوں اور شریک کار کے ساتھ تعلقات عروج پر ہونگے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔صحت کا خاص خیال رکھیں۔

اسد

06جنوری اتوار۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں اور فضول خرچی سے گریز کریں۔ نجی نوعیت کا معاملہ حل کرنے میں دوسروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔دوست احباب سے مشاورت ضرور لیں۔

سنبلہ

06جنوری اتوار۔ دور دراز کے مقام پر لوگو سے کاروباری نوعیت کا رابطہ ہو سکے گا۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔

میزان

06جنوری اتوار۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ نیا کام شروع کرنا مبارک ثابت ہو گا ۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رہیں۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔

عقرب

06جنوری اتوار۔ اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں پر ہر گز ضائع نہ کریں۔نجی امور میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔ منافع کا رجحان رہے گا۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔

قوس

06جنوری اتوار۔ فریقین کے مابین گزشتہ پیدا شدہ شکوک شبہات کا ازالہ ہو سکے گا۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں ۔صحت جسمانی کا ہر لحاظ سے خیال رکھیں۔

جدی

06جنوری اتوار۔ شریک کار سے کوئی معاہدہ طے پائے گا۔ رومانس کے معاملہ میں احتیاط برتیں۔ آپ کی توجہ اہل خانہ کے لئے بہت ضروری ہے۔

دلو

06جنوری اتوار۔ ذاتی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ مالی امور حسب منشاءطے پائیں گے۔ آپ کی انفرادی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ روز مرہ کے معمولات ملے جلے رہیں گے۔

حوت

06جنوری اتوار۔ گزشتہ پیدا شدہ مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ کسی نجی مسئلے کا سامنا ہوگا جو کہ ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم