دو وقت کی روٹی پوری نہیں کرسکتا ، کینسر کی مریضہ حافظ قرآن بہن کاعلاج کیسے کرواﺅں:کوئٹہ کے رہائشی کی حکومت اور مخیر حضرات سے بہن کاعلاج کروانے کی اپیل

دو وقت کی روٹی پوری نہیں کرسکتا ، کینسر کی مریضہ حافظ قرآن بہن کاعلاج کیسے ...
دو وقت کی روٹی پوری نہیں کرسکتا ، کینسر کی مریضہ حافظ قرآن بہن کاعلاج کیسے کرواﺅں:کوئٹہ کے رہائشی کی حکومت اور مخیر حضرات سے بہن کاعلاج کروانے کی اپیل

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے رہائشی حافظ نادر کی کینسر کے مرض میں مبتلاءاپنی اکلوتی 29سالہ حافظ قر آن بہن کیلئے حکومت پاکستان اور مخیر حضرات سے علاج کی اپیل ، اتنا غریب ہوں کہ دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا ، کینسر کی مریضہ بہن کا علاج کیسے کرواﺅں، حکومت پاکستان اور مخیر حضرات بیمار بہن کا علاج کروادیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نادر نے ”روز نامہ“ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”لوگ کہتے ہیں کہ اپنے ہاتھ دکھاﺅ، تم نشہ تونہیں کرتے ، میںکہتا ہوں کہ نہیں میر ی بہن کوکینسر کی بیماری ہے اوراس کیلئے بھیک مانگ رہاہوں“یہ الفاط کوئٹہ کی رہائشی حافظ نادر کے ہیں جس کی بہن کینسر کی مریضہ ہے ، اس کی بہن حافظ قرآن ہے جوکینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے اور حافظ نادر ایک درسگاہ میں بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتاہے جہاں سے اس کو ماہا نہ 6000روپے ماہوار تنخواہ ملتی ہے جس سے وہ اپنی کینسر کی مریضہ بہن کا علاج کروانا تو در کنا ردونوں بہن بھائی دوقت کاکھانابھی نہیں کھا سکتے ، حافظ نادر کے ماںباپ اور ایک بڑی بہن پہلے ہی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں اوراب اسکی اکلوتی بہن 29سالہ رقیہ بی بی جوخود بھی حافظ قر آن ہے ،کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوکر بستر مرگ پر زندگی کے دن پورے کررہی ہے۔

حافظ نادر نے حکومت پاکستان اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ مجھے پیسے نہ دیں بس میری بہن کا علاج کروادیں ، اگر کوئی اس نیک مقصد کیلئے حافظ نادر سے رابطہ کرنا چاہے تو اس کے موبائل نمبر 7715665-0333پر رابطہ کرسکتاہے ۔

مزید : قومی /تعلیم و صحت