ناقص کاسمیٹکس اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

ناقص کاسمیٹکس اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )میک اپ کے سامان میں خطرناک کیمیکلز اور پارہ کے استعمال کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ جعلی شیمپو اور کریمیں سرعام فروخت ہو رہی ہیں جن سے کینسر اور جلدی امراض پھیلنے لگے ہیں، رنگ گورا کرنے والی کریموں میں پارہ سمیت خطرناک کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے، 15ہزار سے زائد کاسمیٹکس غیر رجسٹرڈ ہیں۔ چار سال قبل قانون سازی ہوئی تھی لیکن حکومتی ادارے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔دوسری طرفمسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں 15 سے 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے