فوڈ اتھارٹی کے 1194مقامات پر چھاپے ، کھلے مصالحوں اور انرجی ڈرنکس کی بھاری مقدار تلف

فوڈ اتھارٹی کے 1194مقامات پر چھاپے ، کھلے مصالحوں اور انرجی ڈرنکس کی بھاری ...

لاہور(سٹی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھلے مصالحہ جات اور ادویات سے بنی انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کیلئے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1194مقامات پر انرجی ڈرنکس اور مصالحہ جات کے 1269 مقامات کی چیکنگ کی گئی ، کارروائی کے دوران 5لاکھ 35ہزار 863بوتلیں اور کین، 1 لاکھ 64ہزار 410کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات تلف کر دیئے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ لاہور زون کے 446میں 118 ،راولپنڈی کے 403میں 109مقامات درست پائے گئے۔ملتان زون کے 420میں سے 179مقامات کا قانون کے مطابق درست پایا جانا خوش آئند ہے ۔ قانون شکنی پر 405 مصالحہ یونٹس کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کر دی گئی ہے۔380 پوائنٹس پر مصالحہ جات پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق فروخت کیے جارہے تھے۔کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ ادویاتی ڈرنکس اورملاوٹی مصالحہ جات معدے پیٹ اورانتڑیوں کی متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں،پابندی کا مقصد عوام تک پہنچنے والی خوراک کو محفوظ بنانا ہے ۔ نقصان دہ اجزا والی اشیا کی دھوکہ دہی سے فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور جہاں بھی غیر معیاری اشیاء کی تیاری کا پتہ چلے تو فوری طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نمبرز پر اطلاع دے کر ذمہ داری شہری کا فرض نبھائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1