حکومت عوام کی پریشانیوں سے لاتعلق ہو چکی ہے،میاں ایوب

حکومت عوام کی پریشانیوں سے لاتعلق ہو چکی ہے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت عوام کی پریشانیوں اور ان کے مسائل سے بالکل لا تعلق ہو چکی ہے اور حکومت نے ابھی تک بھی عوام کی پریشانیوں اور ان کے مسائل کو کم کرنے کے لئے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا ہے پہلے حکومت سو دن مانگتی رہی اور اب سو دن بھی گزر گئے ہیں لیکن بے چارے عوام کی حالت نہیں بدل سکی البتہ حکمرانوں کی عیاشیاں بڑھ گئی ہیں اور ان کے وزراء کی ٹیم میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سادگی کا نعرہ لگانے والوں کے وزراء کی ٹیم روز بروز بڑھ رہی ہے کفائت شعاری کے دعوے کرنے والے عمران خان بتائیں کہ کیا وزراء کی فوج ظفر موج بغیر تنخواہ کے کام کررہی ہے اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ان کے وزراء کے اخراجات بھی تو بے چارے عوام ہی ادا کررہے ہیں اور اسی وجہ سے تو عوام کی حالت روز بگڑ رہی ہے اور ان کے مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

میاں ایوب

مزید : میٹروپولیٹن 1