علماء کونسل کے زیر اہتمام سیرت رحمت للعالمین ؐ کانفرنس آج ہو گی

علماء کونسل کے زیر اہتمام سیرت رحمت للعالمین ؐ کانفرنس آج ہو گی

لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان علماء کونسل کے تحت سیرت رحمت للعالمین ؐ کانفرنس آج ہو گی ، کانفرنس میں 500 سے زائد علماء و مشائخ شریک ہوں گے ، کانفرنس میں انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کی قیادت کی طرف سے اہم لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ، کانفرنس کی صدارت حافظ محمد طاہر محمود اشرفی چیئرمین پاکستان علماء کونسل کریں گے ، کانفرنس سے پیر نقیب الرحمن ، پیر صاحب مانکی شریف ، پروفیسر ذاکر الرحمن ، علامہ عارف حسن واحدی ، مولانا پیر عبد الرحیم ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی ، ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، اسلامی ممالک کے سفراء ،غیر ملکی مندوبین اور علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1