کشمیریوں کو 70برسوں سے آزادی کا حق نہیں مل سکا،صادق جرال

کشمیریوں کو 70برسوں سے آزادی کا حق نہیں مل سکا،صادق جرال

لاہور(پ ر)اقوام متحدہ کے فورم پر 5 جنوری 1949ء کو عالمی برادری نے بھاری اکثریت کے ساتھ کشمیریوں کو ان کا ازلی اور ابدی حق حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا اس وعدے کو 70برس گزرچکے ہیں لیکن ابھی تک کشمیری اپنے ازلی، ابدی، سیاسی وجمہوری حق سے مکمل طور پر محروم ہیں ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے کشمیر سنٹر لاہور میں خصوصی تقریب کے دورا ن کیا۔ تقریب سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما مرزامحمد صادق جرال ، ڈائریکٹر کشمیر سنٹر لاہور سردارعظیم سرور، مرزا محمد عارف جرال ، میجر (ر) راجہ محمد حنیف، راجہ امجد علی خان، عمران افضل، حافظ فداء الرحمان، پروفیسر نذر بھنڈر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ سردار عظیم سرور نے کہا کہ کشمیری خودارادیت کے حصول کے لئے پچھلے ستر برسوں سے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں۔ بھارت ہربارعالمی برادری سے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر وعدہ کرتا ہے کہ وہ کشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کررہاہے لیکن ایسا کرنے کے بجائے وہ کشمیر کے اندر اپنی گرفت کو مزید مضبوط تر کررہاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1