بیروزگاروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مفت تعلیم دینا خوش آئند ہے،ناصر رمضان
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ناصر رمضان گجرنے بے روزگار نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مفت تعلیم دینا خوش آئند ہے حکومت نے بے روزگار گریجوایٹس کو مفت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دینے کیلئے نئے فیز کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔موجودہ جمہوری حکومت پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے اعلیٰ مواقع فراہم کرے گی اور حکومت میں آنے سے قبل عوام سے جو وعدے کیے انہیں ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کسان ونگ کے عہدیدداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کیلئے 35سال تک کی عمر کے بے روزگار گریجوایٹس ای روزگار سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروائیں گے اور بے روزگار افراد کو لاہور سمیت 20 اضلاع میں ای روزگار ٹریننگ دی جائے گی اس سلسلہ میں پنجاب آئی ٹی بور کے ای روزگار پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کردی گئی ہے اس پروگرام کے تحت تعلیم یافتہ بے روزگار افراد کو تکنیکی اور غیر تکنیکی تربیت دی جائے گی اس پروگرام میں خواتین کے لئے بھی 4خصوصی سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں خواتین کو ای روز گا ر ٹریننگ دی جائے گی ۔
ناصر رمضان