عمران خان نے ڈالر کو 150تک پہنچا کر ایک پاکستان بنا دیا،اشرف بھٹی

عمران خان نے ڈالر کو 150تک پہنچا کر ایک پاکستان بنا دیا،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مہنگائی ‘بے روز گاری اور ڈالر کو ڈیڑھ سو روے تک پہنچا کر حقیقت میں دو نہیں بلکہ ایک نیاپاکستان بنادیا ہے عمران خان نے ایک کروڑ نئی نوکریاں دینے کا نعرہ لگایا اور تجاوزات کے نام پر آپریشن میں لاکھوں لوگوں سے روز گار چھین لیا ہے پچاس لاکھ نئے گھر بنانے کا اعلان کیا اور کلین اینڈ گرین پاکستان کے نام پر لوگوں کو بے گھر بنا دیا عمران خان نے واقعی سو دنوں میں پاکستان کو بدل دیا ہے ؟اور تباہی مچادی ہے اور پی ٹی آئی اب عملی طور پر ایک سونامی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کو تباہی مچانے مزید بربادی کرنے کی اجازت نہیں دے گی پی ٹی آئی کی وجہ سے اب ہر خاص و عام یہ کہنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی تو ملک میں تباہی آئی تباہی و بربادی کا دوسرا نام پی ٹی آئی بن چکی ہے۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1