کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والوں کو حادثات سے بچایا جائے،خورشید احمد

کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والوں کو حادثات سے بچایا جائے،خورشید احمد

لاہور(پ ر) وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کوئلہ کی کانوں کے محنت کشوں کے آئے روز المناک حادثات اور اْن کی ہلاکتوں کو روکنے کے لئے اقدامات کریں ، آزادانہ لیبر انسپکشن سے قوانین کے نفاذ سے عمل نہیں کرایا جاتا ان پر سختی سے عمل کرایا جائے یہ مطالبات بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن نے میٹنگ میں بیان کئے گئے۔ اْنہوں نے پْرزور مطالبہ کیا کہ حادثات میں متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو کم ازکم 30 لاکھ روپے فوری امداد د ی جائے اور حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مثالی سزا دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1