گروگوبند سنگھ نے ہمیشہ محبت اور رواداری کا درس دیا،اعجاز عالم

گروگوبند سنگھ نے ہمیشہ محبت اور رواداری کا درس دیا،اعجاز عالم

لاہور(نمائندہ خصوصی ) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی سکھ مذہب کے 10ویں گرو ،گوبند سنگھ کے 352ویں جنم دن کی ننکانہ صاحب میں ہونیوالی تقریب میں ایم پی اے مہندر سنگھ پال کے ہمراہ خصوصی شرکت۔تقریب کا اہتمام پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی نے کیا، جس میں سکھ برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی مذہبی رسومات اداکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دنیا کو جانناہوگا کہ گرو گوبند سنگھ نے کیسے اپنی تعلیمات اور اصولوں کی وجہ سے لوگوں کو متاثر کیا اورمحبت،رواداری،امن وغیرہ کا درس دیتے ہوئے اپنی پوری زندگی گزار دی۔انہوں نے کہا کہ گرو گوبند سنگھ نے ذات پات سے ہٹ کر ہمیشہ برابری کی بات کی تاکہ ہر خاص و عام کو عزت مل سکے۔تقریب کے اختتام پر گروگوبند سنگھ کے 352 ویں جنم دن کو یادگار بناتے ہوئے ایک کیک بھی کاٹا گیا۔

اعجاز عالم

مزید : میٹروپولیٹن 1