چیمبرز کی الاٹمنٹ کا سپریم کورٹ نوٹس لے،رضا ایڈووکیٹ
لاہور(پ ر) چیئرمیں پاور گروپ محمد رضا ایڈووکیٹ، حسام الدین بسریا ایڈووکیٹ سابق نائب صدر لاہور بار ، محمد صدیق سینئر ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ چیمبرز کی بندر بانٹ اور غیر قانونی الاٹ منٹ پر لاھور بار کے وکلاء سراپا احتجاج ہیں ، چیمبرز صرف لاہور بار کے وکلاء کے لئے تھے لیکن دیگر اضلاح کے وکلاء کوبھی دے دیے گئے جن وکلاء کے لائسنس بھی نہیں،سپریم کورٹ اس حوالے سے نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ جو وکلاء میرٹ پر پورا اترتے ہیں ان کو چیمبر بھی الاٹ کئے جائیں تاکہ دیرینہ مطالبات پورے ہو سکیں