قاضی حسین احمد نظریاتی سیاست کی جدوجہد میں ایک مثال ہیں،ذکر اللہ مجاہد

قاضی حسین احمد نظریاتی سیاست کی جدوجہد میں ایک مثال ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد (مرحوم) ملک کی نظریاتی سیاست کی جدوجہد میں اپنی مثال آپ ہیں ۔ قاضی حسین احمد خدمت خلق کے جذبے سے سرشار اخلاص ، محبت ، عاجزی ، امانت و دیانت اورشرافت کے پیکر تھے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے 8 جنوری کو قاضی حسین احمد کی برسی کے حوالے سے الحمرا ہال قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی شاندار تصویری نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاضی حسین احمد نے پاکستان کو مسائل کے گرادب سے نکالنے ، ظالم و جابر حکمرانوں کے غیر آئینی ، غیر قانونی ، آئین وقانون سے ماورا اقدامات کے خلاف ہمہ تن جدوجہد کی۔

او رملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیا ں صرف کیں۔ ہم قاضی حسین احمد کے اس مشن کو اسی عزم اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اور خوشحالی اسلامی نظام کے قیام سے ہی وابستہ ہے ۔قوم جھوٹے وعدے کرنے والوں ، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کی بجائے پاکستان کی حقیقی خیرخواہ اور دیانتدار قیادت کو آگے لائیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان گلی محلے سے لیکر قومی سطح تک دیانتدار ، محب وطن او رمحب اسلام قیادت کی حامل جماعت ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور 8 جنوری کو قاضی حسین احمد کی برسی کے حوالے سے المراء ھال قذافی سٹیڈیم میں شاندار تصویر ی نمائش کا اہتمام کررہی ہے جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سمیت ملک کی دیگر دینی ، سیاسی و سماجی شخصیات کریں گی ۔