چودھری رحمت علی نے ساری زندگی دین کیلئے وقف کی،دردانہ صدیقی

چودھری رحمت علی نے ساری زندگی دین کیلئے وقف کی،دردانہ صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما اور سیکر ٹری جنرل دردانہ صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،ثمینہ سعید،امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،صدر صوبہ وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،ناظمہ لاہور زرافشاں فرحین نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور بزرگ رہنما چوہدری رحمت الٰہی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اپنے اس نیک بندے کی مغفرت فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحب کی زندگی ایک باکردار مسلمان کا نمونہ تھی جس نے فریضہ اقامت دین کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا۔ وہ بلاشبہ مولانا مودودی کے ان رفقاء میں سے تھے جن پر جماعت اسلامی کے وابستگان فخر کرسکتے ہیں۔طویل تحریکی زندگی میں ایک لمحہ بھی ایسا نہیں آیا جب انہیں تحریک کے نظریئے اور بنیادی طریقہ کار پر تھوڑا سا بھی شبہ ہوا ہو اور ان کی یکسوء متاثر ہوئی ہووہ دعوت دین کے منصب اور مشکلات سے پوری طرح آگاہ تھے اور وہ دنیا کو آخرت کی امتحان گاہ سمجھ کر برتتے رہے اور ہر چیز پر اللہ کے دین کی دعوت کو فوقیت دیتے رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4