بگ بیش لیگ کے پاکستانی ہیرو عثمان شنواری فٹ ہوگئے

بگ بیش لیگ کے پاکستانی ہیرو عثمان شنواری فٹ ہوگئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بگ بیش لیگ میں اپنی شاندار بولنگ سے سب کے دل جیتنے والے عثمان شنواری نے انجری سے نجات پالی ہے۔عثمان شنواری نے ٹریننگ سیشن میں دوبارہ سے بولنگ کا آغاز کردیا ہے۔ لیفٹ آرم پیسر بگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈئر کی نمائندگی کررہے ہیں، دو روز قبل انہوں نے ملبورن سٹارز کے خلاف 151 کی رفتار سے تیزترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ بنایا ، تاہم بعد ازاں اسی میچ کے دوران پنڈلی میں تکلیف ہونے پر وہ گراؤنڈ سے باہر آگئے تھے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کا اعلان چند روز میں ہورہا ہے۔

سلیکٹرز نے بگ بیش لیگ میں عثمان شنواری کے فٹ ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی