میسی اور لوئی سوارئز کا اچانک ہسپتال کا دورہ ، بچوں کو حیران کردیا

میسی اور لوئی سوارئز کا اچانک ہسپتال کا دورہ ، بچوں کو حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارسلونا (آئی این پی ) معروف فٹ بالر میسی اور لوئی سوارئز نے اچانک اسپتال کا دورہ کرکے بچوں کو حیران کردیا، اپنے سامنے اتنے بڑے ستاروں کو دیکھ کر کچھ بچے خوشی سے بلک بلک کر رو پڑے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق معروف ارجنٹائن فٹ بالر اور بارسلونا کلب سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی اوریورا گوئے سے تعلق رکھنے والے لوئی سوارئز نے بچوں کے اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں میں کرسمس کے تحائف تقسیم کئے۔بارسلونا کے اسپتال میں اس وقت بچے خوشی سے پاگل ہوگئے جب انہوں نے اپنے مند پسند عظیم فٹبالرز کو اپنے سامنے دیکھا۔ ہسپتال آمد پر لیونل میسی اور لوئی سواریز نے بچوں کی عیادت کی۔
اپنے پسندیدہ فٹ بالرز کو اپنے درمیان پا کر بیمار بچوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔میسی اور سواریز نے بچوں میں کرسمس کے تحائف بھی تقسیم کئے جس کے بعد دونوں کھلاڑی ٹریننگ سیشنز کے لئے اسٹیڈیم چلے گئے۔