قومی جوڈو چمپئن شپ مارچ 2019 میں کھیلی جائے گی

قومی جوڈو چمپئن شپ مارچ 2019 میں کھیلی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جوڈو چمپئن شپ مارچ 2019 میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق کوئٹہ میں شیڈول ایونٹ میں چاروں صوبے ، واپڈا ، نیوی ، پولیس ، اسلام آباد ، فاٹا ، ڈی ایچ اے ، ایچ ای سی ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔