رچرڈ پائی بس ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

رچرڈ پائی بس ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

کنگسٹن(اے پی پی) رچرڈ پائبس ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے، وہ رواں برس بھارت کے خلاف شیڈول ہوم سیریز تک ذمہ داری سنبھالیں گے، وہ نک پوتھاس کی جگہ فرائض انجام دیں گے جو کہ سٹورٹ لاء کے بعد عبوری بنیادوں پر کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ پائبس اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں اور ان دنوں ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پائبس نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، میں ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر اور ٹی ٹونٹی کے قائد کارلوس بریتھویٹ کے ساتھ مل کر ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پر جوش ہوں۔ ویسٹ انڈین ٹیم رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

، اس کے بعد کالی آندھی آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، اس کے بعد ویسٹ انڈیز جولائی اگست میں بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی