لاہور ہائیکورٹ نے36 اضلاع کے سیشن ججوں کو مقدمات کی سماعت سے حاصل استثنیٰ ختم کر دیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کے سیشن ججوں کو مقدمات کی سماعت سے حاصل استثنیٰ ختم کردیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن ججز بھی ٹرائل کیسز کی سماعت کریں گے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت پنجاب کے36 اضلاع کے سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے،واضح رہے کہ21 فروری 2018ء میں سیشن ججوں کو کیسز کی سماعت سے استثنیٰ دیا گیا تھا تاہم اب عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کیلئے سیشن ججزبھی باقاعدہ مقدمات کی سماعت کریں،نوٹیفکیشن میں پنجاب کے تمام سیشن ججوں کو ہائیکورٹ کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ماتحت عدلیہ کے دیگر ججز کی طرح متعلقہ اضلاع کے سیشن ججوں کی کارکردگی رپورٹس بھی تیار کی جائیں گی۔
استثنیٰ ختم