شیخ رشید کا ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان
لاہور (آئی این پی)وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی سمری کی زبانی منظوری لے لی ہے،مارچ سے پہلے پہلے سب پر جھاڑو پھر جائے گا،میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی کرتا ہوں اور نمبر ون ہی سے دشمنی کرتا ہوں۔ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی جارہی ہیں، ریلوے کی زمین 5سال کیلئے لیز پر دے رہے ہیں،عدالت نے ریلوے کی زمین بیچنے پر پابندی لگا دی،ٹرینوں میں جلد ٹریکر لگائے جائیں گے،بھارت کی 5ریاستوں میں مودی کی گاؤ ماتا ہار گئی، ٹرمپ نے نئی پاکستانی حکومت سے بہتر تعلقات کی بات کی ،ہمیں چوکنا رہنا چاہیے، مودی کچھ بھی کر سکتا ہے،سعد رفیق کیخلاف میں نے کوئی کیس دائر نہیں کیا۔وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔نئے سال میں 20ٹرینیں چلائی جائیں گی، رواں سال 15مال گاڑیاں چلانے کی بجائے 20مال گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عدالت نے ریلوے کی زمین بیچنے پر پابندی لگا دی ہے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں، کوشش ہے کہ ٹریکر کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں،ریلوے کا کوئی انجن نہیں خریدا گیا، ریلوے کا ایف ایم چینل بھی شروع کرنے جارہے ہیں، کچھ کمپنیوں کے ذمے 300ارب روپے ہیں، اس پر عدالت جا رہے ہیں، 6 ماہ میں 2وی وی آئی پی ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں۔۔ عام لوگوں کی دکانیں 20,20دن بند کر کے کیا خانہ جنگی چاہتے ہیں، سوچ رہا ہوں بلاول بھٹو سے مل کر کہوں کہ بچ جا بچیا،سعد رفیق کے خلاف میں نے کوئی کیس دائر نہیں کیا۔ کشمیر میں میری کئی زیادہ عزت ہے،پاکستان، چین، افغانستان، ایران، روس کے ساتھ بہتر تعلقات بنا رہا ہے، روس اور ترکی کے ریلوے وزیر کو پاکستان کی دعوت دی ہے۔عمران خان نے زلمے خلیل زاد سے ملکر بھارت کیلئے ٹیبل کو گھمایا ہے، کرتارپور کوریڈور عمران خان کی سیاسی پختگی کی جھلک ہے، کیسز نہیں مرتے جب تک ڈاکٹر کنفرم نہ کرے کہ مر چکا ہے، تب تک ہتھکڑیاں بندھی رہتی ہیں، سنا ہے کہ اسلام آباد سے 50لوگ بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔
وزیر ریلوے