پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر سکس اختتام پذ یر

پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر سکس اختتام پذ یر

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں’’وارئیر سکس ‘‘ کھاریاں میں اختتام پذیر ہو گئیں ، ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور کے مطابق مشقوں میں پاک فوج اور چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کی خصوصی افواج کے دستوں نے حصہ لیا ۔ 4 ہفتوں پر مشتمل فوجی مشقوں کا مقصد انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کے حوالے سے تجریات شیئر کرنا اور ایک دوسرے سے سیکھنا تھا ۔ باہمی فوجی تعاون کے تحت دونوں ممالک کے مابین مذکورہ سیریز کی یہ چھٹی فوجی مشقیں تھیں ۔ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اور ویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے مہمان خصوصی کے طور پر اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔

مزید : صفحہ آخر