وزیراعظم کا دورہ ترکی کامیاب، نواز شریف کے بعد زرداری کا نمبر ، نعیم الحق

وزیراعظم کا دورہ ترکی کامیاب، نواز شریف کے بعد زرداری کا نمبر ، نعیم الحق

راولپنڈی (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ ترکی کامیاب رہا، نواز شریف کے بعد زرداری کا نمبر آرہا ہے، چند ماہ میں پاکستان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی،حکومت غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،5سال میں کوشش ہے کہ ہر شہری کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوں،50لاکھ گھروں کیلئے 10ہزار ڈیویلپرزکام کریں گے۔وہ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں، توقع ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہورہا ہے، پاکستان سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے، گزشتہ دس برس میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے، چند ماہ میں پاکستان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی۔

نعیم الحق

مزید : صفحہ آخر