علی رضا عابدی کے قاتل جلد گرفتار کئے جائیں، فاروق ستار

علی رضا عابدی کے قاتل جلد گرفتار کئے جائیں، فاروق ستار

کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں بیٹھیں گے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے،بظاہرعلی رضاکاکوئی دشمن نہیں تھا، سچ بولنا اسکا جرم ہو سکتا ہے،علی رضا عابدی کا مشن صاف و پڑھی لکھی ایم کیوایم کا قیام تھا،کے کے ایف کی جائیدادکی نیلامی کی اجازت نہیں دیں گے، دنیا جانتی ہے کہ پارٹی کو کس نے بیچا، 1986 والی ایم کیوایم دوبارہ بنانے نکلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے ا نسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کے کیس میں26 جنوری کی تاریخ ملی ہے۔

مزید : صفحہ آخر