دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر 12 پروازیں منسوخ ،16تاخیر کاشکار

دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر 12 پروازیں منسوخ ،16تاخیر کاشکار

لاہور (ا ین این آئی) لاہور ایئرپورٹ پر ہفتہ کے روز بھی اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی کل 28 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 12 پروازیں منسوخ اور 16پروازیں تاخیر کاشکار رہیں جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401منسوخ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 798منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656منسوخ ،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 682منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ ،ائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471منسوخ ،ائر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655منسوخ ،پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز 681منسوخ اور پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306منسوخ ہوئی ۔جبکہ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760،ائر بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 417،سرین ائر کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز 542،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653،سعودی ائر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734،اومان ائر کی مسقط سے آنے والی پرواز 341،ائر بلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413،ائر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 416،اومان ائر کی مسقط جانے والی پرواز 342،سرین ائر کی کوئٹہ جانے والی پرواز 543،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 652،چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038،سعودی ائر کی جدہ جانے والی پرواز 6037،سرین ائر کی کراچی جانے والی پرواز 523 اور ائر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470 تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ دوسری جانب کراچی اور کوئٹہ سے لاہورآنے والی ٹرینیں دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں جن میں قراقرم ایکسپریس 3گھنٹے 20منٹ ، شاہ حسین ایکسپریس 3گھنٹے 15منٹ، گرین لائن 30منٹ ،بزنس ایکسپریس 2گھنٹہ 15 منٹ، تیز گام 40منٹ ، کراچی ایکسپریس 2گھنٹہ 55منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 25منٹ ،جعفر ایکسپریس 2گھنٹے 35منٹ اور عوام ایکسپریس 3گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار رہی ۔

پروازیں لیٹ

مزید : صفحہ آخر