تنگی ،نادار، غریب اور مستحق افراد میں گرم کپڑے اور فوڈ پیکج تقسیم

تنگی ،نادار، غریب اور مستحق افراد میں گرم کپڑے اور فوڈ پیکج تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تنگی(نمائندہ پاکستان) فلاحی تنظیم ہمدر د ویلفیئر ارگنائزیشن کی جانب سے دریاب کورونہ کے غریب اور مستحق افراد میں گرم کپڑے اور فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا اس حوالے سے گزشتہ روز دریاب کورونہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں ہمدرد ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر محبوب شیر ،جنرل سیکرٹری ضیاء اللہ صافی ،اضغر خان ،وقاص خان او فنانس سیکرٹری روز آمین نے شرکت کی ۔اس موقع پر دریاب کورونہ کے غریب اور مستحق سینکڑوں بچوں کو گرم کپڑے ،سویئٹرز اور شال دئے گئے جبکہ اس موقع پر درجنوں غریب خاندانوں میں فوڈ پیکج جس میں آٹا ،گھی ،دال،چاول اور چینی شامل تھی تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر فلاحی تنظیم کے صدر محبوب شیر اور جنرل سیکرٹری ضیا ء اللہ صافی نے میڈیا ک ے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں جو مزہ ہوتا ہے وہ کسی چیز میں نہیں ملتا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم اسی طرح غریب اور لاچار افراد کی خدمت جاری رکھے گا ۔۔

مزید :

صفحہ آخر -