شیخ رشید کا وسیلہ روزگار پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بازی ہے، حسن مرتضیٰ

شیخ رشید کا وسیلہ روزگار پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بازی ہے، حسن مرتضیٰ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ممبر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا وسیلہ روزگار پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بازی ہے۔ شیخ رشید جب سے سیاست میں آئے ہیں ان کا کردار جاسوس اور سیاسی بھکاری کا رہا ہے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ شیخ رشید ریلواے کے وزیر نہیں بلکہ عمران خان کے ریلو کٹے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شیخ رشید جیسے چاپلوس اور منافق کے شر سے محفوظ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو شیخ رشید جیسے بھٹو دشمن شخص کی منافقانہ ہمدردی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ شیخ رشید کی سیاست نالہ لئی میں غرق ہوگئی ہے اس لئے وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر