حکومتی کارکردگی دعوؤں اور وعدوں سے آگے نہیں بڑھ سکی ،سراج الحق

حکومتی کارکردگی دعوؤں اور وعدوں سے آگے نہیں بڑھ سکی ،سراج الحق

لاہور(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اقتدار کا ہماموجودہ حکمرانوں کے سر پر بیٹھ گیاہے ورنہ ان کے پاس کہانیوں کے سوا کچھ نہیں، حکومت کی پانچ ماہ کی کارکردگی دعوؤں اور وعدوں سے آگے نہیں بڑھ سکی ، موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا نیا ایڈیشن ہے ، حکومت کا نا م بدلا ہے کام وہی ہے، ستر سالوں میں جن لوگوں نے بھی حکومت کی ہے ، انہوں نے نظریہ پاکستان سے بے وفائی کر کے نہ صرف ملک کو دو لخت کیا بلکہ آج اگر قوم کے بچے بچے کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ہیں تو اس کے مجرم وہی لوگ ہیں جو پارٹیاں بدل بدل کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچتے رہے ہیں ۔ قوم کی گردنوں پر سوار لوگ نئے نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جزوی احتساب سے ملک کی اصلاح نہیں ہوسکتی ۔ حقیقی احتساب کے بغیر کوئی بہتری نہیں آئے گی اس لیے احتساب میں اپنے بیگانے کی کوئی تمیز نہیں ہونی چاہیے ۔ جس نے بھی قومی خزانے کو لوٹا ہے ، بنکوں سے قرضے لے کر واپس نہیں کیے ، اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اندرون و بیرون ملک محلات تعمیر کیے ہیں ، انہیں احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے ۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر