چین نے امریکہ کی سفری ایڈوائزری مسترد کردی

چین نے امریکہ کی سفری ایڈوائزری مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین نے امریکہ کی طرف سے جاری کردہ سفری ایڈوائزری مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ چین غیر ملکی شہریوں کا ہمیشہ خیرمقدم کرتا ہے اور ان کے قانونی حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکی شہریوں سمیت تمام غیر ملکی شہریوں کا خیر مقدم اور ان کے قانونی حقوق اور سلامتی کا تحفظ کرتا ہے۔ وہ چین میں ان کے داخلے اور واپسی کی آزادی کا بھی احترا م کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے گزشتہ روز اپنی پریس بریفنگ میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو بھی چین کے قوانین کی پابندی اور احترام کرنا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان امریکی محکمہ داخلہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے اپنے شہریوں کو چین میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی۔ کیونکہ بقول ان کے امریکی شہریوں کو چین میں خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -