یمن میں امریکی ڈرون حملے اور جھڑپوں میں القاعدہ نے 17جنگجو ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملے اور جھڑپوں میں القاعدہ نے 17جنگجو ہلاک

صنعاء (این این آئی)یمن میں دو الگ الگ فوجی آپریشنز کے دوران القاعدہ کے دس جنگجوو ہلاک کردئیے گئے ۔ دوسری جانب یمن کی سرکاری فوج نے صوبہ شبوہ کے دارالحکومت سے 80کلومیٹر کے فاصلے پر القاعدہ کیخلاف فوجی آپریشن کرکے سات جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔آپریشن کے دوران ہونے والے جھڑپوں کے نتیجے میں سرکاری فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر بھی زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق القاعدہ کے تین جنگجو، یمن کے مشرقی صوبہ مارب میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے، جن میں القاعدہ کے سینئر کمانڈر جمال بدوی اور اسکے دو ساتھی بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جمال بدوی امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس کول کو دھماکیسے تباہ کرنے کا مرکزی ملزم تھا۔امریکی بحری جنگی جہازیو ایس ایس کول ، 12اکتوبر2000 کو خلیج عدن میں خودکش دھماکے میں تباہ کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں17امریکی میرین اور دو حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔ دوسری جانب یمن کی سرکاری فوج نے صوبہ شبوہ کے دارالحکومت سے 80کلومیٹر کے فاصلے پر القاعدہ کیخلاف فوجی آپریشن کرکے سات جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔آپریشن کے دوران ہونے والے جھڑپوں کے نتیجے میں سرکاری فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر بھی زخمی ہوئے۔

مزید : علاقائی