روس کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، جاپانی وزیراعظم

روس کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو (این این آئی)جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے ایک مرتبہ پھر اپنے اِس موقف کو دہرایا ہے کہ اْن کا ملک روس کے ساتھ جزائر کے تنازعے کو ختم کرتے ہوئے امن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شینزو آبے رواں مہینے کے دوران روس میں منعقدہ ایک سربراہ اجلاس میں شریک ہو کر جزائر کی حوالگی کے معاملے کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ زیر بحث لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس تناظر میں یہ بھی کہا کہ جزائر کی جاپان کو منتقلی ایک مشکل امر دکھائی دیتا ہے اور اس معاملے پر ڈیل کے لیے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے روس نے بعض جاپانی جزائر پر قبضہ کر رکھا ہے اور ٹوکیو اْن کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزید : علاقائی