سری لنکامیں ٹریفک پولیس کورشوت دینے پر دو نوجوان گرفتار

سری لنکامیں ٹریفک پولیس کورشوت دینے پر دو نوجوان گرفتار

کولمبو(سی پی پی )سری لنکا میں پولیس نے دو شہریوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب انھوں نے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہٹریفک پولیس افسر کے ایک کٹ آٹ کو رشوت دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے رک کر ٹریفک پولیس افسر کے ایک حقیقی سائز کے پوسٹر کو مذاق کے طور پر پیسے دینے کی کوشش کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ملک کے شمالی قصبے واونیہ میں پیش آیا۔اس موٹر سائیکل سوار اور ویڈیو بنانے والے ان کے دوست کو گرقتار کر لیا گیا تھا تاہم ان انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ان پر عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس کی ساخ کونقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا گتے کے بنے سے اس کٹ آٹ (پوسٹر) کے کچھ حصے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ایسے بہت سے کٹ آٹ مرکزی شاہراہوں پر نصب کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد حدِ رفتار سے تجاوز کرنے والوں کو روکنا ہے۔سری لنکا میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جرمانوں اور طویل عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے رشوت دینا کوئی نایاب بات نہیں۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے پولیس کی جانب سے ان کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید : علاقائی