زمین پر قبضے کیخلاف معمرخاتون وہیل چیئر پر انصاف کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی

زمین پر قبضے کیخلاف معمرخاتون وہیل چیئر پر انصاف کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی

لاہور(نامہ نگارخصوصی) زمین پر قبضے کے خلاف لیل کماہاں لاہور کی 80 سالہ بزرگ خاتون قمر نثار وہیل چیئر پر انصاف کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئی۔ متاثرہ بزرگ خاتون نے کہا کہ والد غلام محمد کی 139 کنال وراثتی جائیداد پر بھتیجوں نے قبضہ کر رکھا ہے،وراثتی حق لینے کیلئے 4 بہنیں کیس لڑتے لڑتے فوت ہو گئیں لیکن بھتیجے عبدلقیوم وغیرہ وارثتی حق میں سے حصہ نہیں دے رہے ، بزرگ خاتون نے بتایا کہ انصاف کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں داد رسی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ اسلام بھی بہنوں کو وارثتی حق دیتا ہے ،چیف جسٹس بہنوں کا حق بھی دلوائیں۔

معمرخاتون

مزید : صفحہ اول