لاہور میں دھند، شادیوں کا وقت بڑھا دیا گیا

لاہور میں دھند، شادیوں کا وقت بڑھا دیا گیا

لاہور(اے این این)لاہور میں دھند کی وجہ سے ہفتہ کو شادیوں کی تقریبات کے اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے دھند کے باعث شادی کی تقریبات کے اوقات کار میں صرف ہفتہ کے لیے ایک گھنٹے کی توسیع کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے مطابق شدید دھند کے باعث دور دراز اور دیگر شہروں سے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے صرف آج ہونے والی شادی کی تقریبات کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور کے مطابق شادی کی تقریبات رات 10بجے کی بجائے 11بجے تک جاری رکھی جا سکیں گی، جبکہ آئندہ دنوں میں اس حوالے سے اوقات کار کے متعلق دھند کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

دھند

مزید : صفحہ اول