شیخ رشید اربوں کی جائیداد کے مالک کیسے بن گئے ، تحقیقات کی جائیں : مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ

شیخ رشید اربوں کی جائیداد کے مالک کیسے بن گئے ، تحقیقات کی جائیں : مسلم لیگ (ن) ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1985 میں شیخ رشید کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں تھا ، اب2ارب کی جائیداد ہے،نیب نہ صرف تحقیقات بلکہ ایم کیو ایم کی بھتہ سے بنائی گئی ساڑھے تین ارب کی پراپرٹی کی طرح اس شخص کی جائیدادبھی ضبط ہونی چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار رانا ثناء اللہ نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈھائی ماہ کی کوششوں کے باوجود نیب اپوزیشن کا جانبداری سے احتساب کر رہا ہے اور اب تک ایک آنے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دیانتداری اور محنتی لیڈر ہے جبکہ شیخ رشید کے الزامات بے بنیاد ہیں تاہم دوسری جانب وزیر اعظم اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے ڈیسکون کا کیس ہی کافی ہے۔مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ شیخ رشید ایک بھی ٹرین نہیں چلا سکتے اورسعد رفیق کے کاموں کو اپنا بتائیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی چاروں جماعتیں چیئرمین نیب سے ملاقات میں شامل ہوں گی۔

مسلم لیگ(ن)

Back t

مزید : صفحہ اول