کشمیریوں کی جدوجہد میں انکی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، ڈاکٹر فیصل

کشمیریوں کی جدوجہد میں انکی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کشمیرپر آج اقوام متحدہ کی قراردادوں کو 70سال ہو گئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے خون ریزی کا سلسلہ دنیا کی ناکامی ہے،کشمیر یوں کی جدوجہد میں ان کی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کشمیرپر آج اقوام متحدہ کی قراردادوں کو 70سال ہو گئے ہیں، قرار داد میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا گیا تھا، مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی، زیر التواء مسئلہ دنیا کی ناکامی ہے،کشمیر یوں کی جدوجہد میں ان کی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر فیصل

مزید : صفحہ اول