بنگلہ دیش کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اقوام متحدہ کا غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

بنگلہ دیش کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اقوام متحدہ کا غیر جانبدارانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بڑا جھٹکا دے دیا ،30 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے،واضح رہے کہ حالیہ الیکشن کے نتیجے میں عوامی لیگ کی شیخ حسینہ کو مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے کا موقع مل گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں گذشتہ ہفتے ہونے والے قومی انتخابات کی غیر جانبدارانہ اور مکمل چھان بین کا مطالبہ اپوزیشن اتحاد کے ان الزامات کی روشنی میں کیا ہے کہ جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن میں دانستہ تشدد کیا گیا تھا اور کئی انتخابی حلقوں میں وسیع تر دھاندلی بھی کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہم بنگلہ دیشی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انتخابی عمل کے دوران دھاندلی، تشدد کے واقعات اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کی مکمل طور پر فوری، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، جن کے باعث کئی انسانوں کی جانیں ضائع ہوئیں،سیاسی وابستگیوں سے بالکل قطع نظر قانونی طور پرذمہ دار افراد کو جواب دہ بنایا جانا چاہیے۔
بنگلہ دیش انتخابات

Back to C

مزید :

صفحہ اول -