سیاست میں ذاتی تلخیاں کم ہوں گی لیکن احتساب کا سلسلہ نہیں رکے گا : فوا د چودھری

سیاست میں ذاتی تلخیاں کم ہوں گی لیکن احتساب کا سلسلہ نہیں رکے گا : فوا د ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ سیاست میں ذاتی تلخیاں ہیں وہ کم ہوں گی لیکن احتساب کا سلسلہ نہیں رکے گا چاہے وہ ہمارے لوگ ہوں یا کوئی اور، ماضی میں تو میرا حاجی بگو، میں تیرا حاجی بگو کا سلسلہ چلتا رہا لیکن ہم احتساب پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے کیونکہ یہی ہمارا مینڈیٹ ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ، جس ادارے کو ہاتھ لگائیں پتاچلتا ہے وہ اندر سے کھوکھلا ہے، جب ادارے نیچے جاتے ہیں تو ملک بھی نیچے جاتا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ ہماری درآمدات کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں، اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے پیسے میں اضافہ ہورہا ہے، ان شاء اللہ 2019 میں ہم پاکستان کو معاشی منزل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے، آئندہ 6 ماہ میں معیشت کی بہتری کیاقدامات کیے جائیں گے، چاہتے ہیں روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے کیلئے صنعتیں لگائی جائیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف یا زرداری صاحب پر بنایا گیا ایک بھی مقدمہ ہمارا نہیں ہے، یہ تفتیش 2015 میں شروع ہوئی تھی، ہمارا کسی سے ذاتی جھگڑا تو نہیں ہے، منی لانڈرنگ کامعاملہ کیا ہے، یہی لوگ اس کے ذمے دار ہیں جبکہ معاملہ کہیں زیادہ گھمبیر ہے جتنا پی ٹی آئی بتارہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ سیاست میں ذاتی تلخیاں نہیں ہیں، نوازشریف یا آصف زرداری کے خلاف مقدمات ہمارے نہیں، دونوں کا کوئی کاروبار نہیں تھا، دنیا کے سمگلرز اورفلموں کو لوگ بھول گئے جو فلمیں ہمارے یہاں چلی ہیں۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -