پشاورمیں دھماکہ،2خواتین سمیت6افراد زخمی

پشاورمیں دھماکہ،2خواتین سمیت6افراد زخمی

پشاور(آئی این پی ) پشاور کے علاقے صدر کالی باڑی میں دھماکے کے نتیجے میں دوخواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کے نتیجے میں آس پاس واقع متعدد دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،ھماکے میں 8 سے 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پشاور کے علاقے صدر میں کالا باڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے،جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں زخمی ہونے والوں کی شناخت ابراہیم ولد بدی گل، محمد فاروق ولد دین محمد، رحمت گل ولد بادام، عمیر ولد پرویز، مختیارہ بی بی ولد جمیل اور رابعہ ولد فرانسس کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا جب کہ تین کو کینٹ جنرل اسپتال سے ریفر کیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بارودی مواد صدر کے علاقے کالی باڑی میں واقع ایک گلی میں کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جنہیں شیشہ لگنے سے زخم آئے۔سی سی پی او پشاور قاضی جمیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکے میں 8 سے 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے میں سفید رنگ کی گاڑی استعمال کی گئی اور صدر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے معلوم کیا جائے گا کہ وین کہاں سے آئی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید : صفحہ اول