علی رضاعابدی قتل کیس،پولیس کی ایم کیو ایم رہنما عامر خان سے تفتیش

علی رضاعابدی قتل کیس،پولیس کی ایم کیو ایم رہنما عامر خان سے تفتیش

کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سے تفتیش کی ہے، تفصیلات کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر کر خان کو ہفتہ کی صبح سا ؤتھ زون انویسٹی گیشن دفترطلب کیا گیا،تحقیقاتی کمیٹی نے اس سلسلے میں دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی گروپ)کے فاروق ستارکوبھی انٹرویوکے لئے طلب کیا تھا،تفتیشی ذرائع کے مطابق عامرخان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنما ؤں کوبھی طلب کیا جائے گا،پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے مختلف پہلوں پر کام کر رہے ہیں، امید کی جارہی ہے کہ جلد پیش رفت ہوگی،واضح رہے کہ 25 دسمبر کی شام علی رضا عابدی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے، انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے،اس حوالے سے آئی جی سندھ کلیم امام نے وارداتوں میں قابو نہ پانے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ڈی آئی جی ساتھ جاوید عالم اوڈھو کو عہدے سے ہٹا دیا تھا.

علی رضاعابدی قتل کیس

مزید : صفحہ اول