رواں سال ، سیمنٹ کی پیداوار 6کروڑ 80لاکھ ٹن تک بڑھنے کا امکان

رواں سال ، سیمنٹ کی پیداوار 6کروڑ 80لاکھ ٹن تک بڑھنے کا امکان

لاہور(نیوز رپورٹر) رواں سال 2019ء میں سیمنٹ کی مجموعی پیداوار 6 کروڑ 80 لاکھ ٹن تک بڑھنے کا امکان ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت پاکستان میں ہائی ویز، سڑکوں، فلائی اورز اور دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اس کے علاوہ ملک میں چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیمنٹ مینو فیکچررز نے پیداوار میں اضافے کے لئے توسیعی منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سال 2019ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی پیداوار 26 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری کے توسیعی منصوبے کی بدولت سال 2019ء میں سیمنٹ کی پیداوار میں 1 کروڑ 40 لاکھ ٹن اضافہ ہوجائے گا۔ واضع رہے کہ اس وقت ملک میں سیمنٹ کی مجموعی پیداوار 5 کروڑ 40 لاکھ ٹن ہے۔

مزید : کامرس