نٹ ویئر بر آمدات میں 5 ماہ کے دوران 11فیصد اضافہ

نٹ ویئر بر آمدات میں 5 ماہ کے دوران 11فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) رواں مالی سال 2018-19 کے ابتدائی پانچ مہینوں میں جولائی تا نومبر کے دوران نٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا نومبر 2018 کے دوران 1.214 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017 کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 1.098 ارب ڈالر رہا تھا۔اس طرح جولائی تا نومبر 2017 کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات میں 11.627 ملین ڈالر یعنی 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تعداد کے لحاظ سے نٹ ویئرز کی برآمدات میں 8.813 ملین درجن یعنی 20.24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا نومبر 2017 کے دوران 43.358 ملین درجن برآمدات کے مقابلے میں جولائی تا نومبر 2018 کے دوران 52.171 ملین درجن برآمدات کی گئی ہیں۔نومبر 2018 کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات میں 25.336 ملین ڈالر یعنی 11.19 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 226.259 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 251.595 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر 2017 کے مقابلہ میں نومبر 2018 کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات کی تعداد 34 فیصد کے اضافہ سے 9.328 ملین درجن کے مقابلہ میں 12.456 ملین درجن تک بڑھ گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -