امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

نیویارک ( آن لائن) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ا?ئندہ ہفتے چین امریکا مذاکرات کا امکان ہے تاہم اندرون ملک بہتر آئل ریفائن ڈیٹا رپورٹ کے اجراء کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 1.09 ڈالر (2 فیصد) بڑھ کر 57.04 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 83 سینٹ (1.8 فیصد)اضافے کے ساتھ 47.92 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید : کامرس