سبزیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 78.9 فیصد اضافہ

سبزیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 78.9 فیصد اضافہ

لاہور(نیوز رپورٹر)گزشتہ ماہ کے دوران ملک سے سبزیوں کی برآمدات میں 78.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر 2018ء کے دوران پاکستان نے سبزیوں کی برآمدات سے 19.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 78.9 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان نے سبزیوں کی برآمدات سے 11.1ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔

مزید : کامرس