نیلم جہلم پراجیکٹ رواں سال پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے کو تیار

نیلم جہلم پراجیکٹ رواں سال پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے کو تیار

لاہور(آئی این پی ) ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پروجیکٹ پچھلے 8ماہ سے نیشنل گرڈ کو بجلی مہیا کررہا ہے،پروجیکٹ رواں سال پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کو تیار ہے، تفصیلی انسپکشن کے لیے نیلم جہلم پاور ہا ؤ س 2فروری تک بند رہے گا ۔واٹر اینڈ پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹی (واپڈ)کے ترجمان کے مطابق اپریل تا اگست 2018تک پروجیکٹ کے چاروں یونٹ مرحلہ وار مکمل کیے گئے، نیلم جہلم پروجیکٹ پچھلے 8 ماہ سے نیشنل گرڈ کو بجلی مہیار کررہا ہے اور اب تک ایک ارب 80کروڑ یونٹ بجلی مہیا کرچکا ہے۔تعمیراتی معاہدے کے مطابق اب نیلم جہلم پراجیکٹ کے الیکٹریکل اور مکینیکل آلات کی تفصیلی جانچ پڑتال ہوگی جو کہ معاہدے کی رو سے منصوبے کے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کریں گے، اس کے لئے جنوری کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ اس دوران دریا میں پانی کی آمد کم ہوتی ہے، تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے نیلم جہلم پاور ہا ؤ س 5جنوری سے 2فروری تک بند رہے گا۔ جانچ پڑتال کے بعد نیلم جہلم پاور ہا ؤ س سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

نیلم جہلم

مزید : کراچی صفحہ اول