ابوظہبی کے ولی عہد آج ایک روزہ دورے پر پاکستان آئینگے

ابوظہبی کے ولی عہد آج ایک روزہ دورے پر پاکستان آئینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان (آج) اتوارکو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دوسرے سیاسی قائدین سے ملاقات کریں گے اور ان سے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔