شرجیل میمن کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

شرجیل میمن کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت میں رکن صوبائی اسمبلی شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف شراب کیس کی سماعت19 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔ہفتہ کو شراب برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریت ساوتھ کی عدالت میں جج کی رخصت کے باعث 19 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔مقدمہ میں شرجیل انعام میمن اور ان کے دو ملازم نامزد ہیں سماعت کے موقع پر شرجیل میمن کو بھی عدالت جیل سے پیش نہ کیا جاسکا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر