یوسف رضا گیلانی کی حاجی محمدحنیف طیب سے ملاقات

یوسف رضا گیلانی کی حاجی محمدحنیف طیب سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان سیدیوسف رضا گیلانی نے نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب سے دفترنظام مصطفی پارٹی صدر میں ملاقات کی۔ انہوں نے حاجی صاحب کے بڑے بھائی حاجی اقبال طیب کے انتقال پرتعزیت اور حاجی صاحب جو گذشتہ کئی مہینوں سے علیل ہیں ان کی عیادت اورخیریت دریافت کی اوران کی جلدشفاء یابی کے لئے دعاکی ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میں اور حاجی صاحب محمدخان جونیجوکی کابینہ میں ایک ساتھ رہے ہیں اور میرااُن کے ساتھ ہمیشہ سے عزت وقاراوربھائیوں والاتعلق رہاہے۔حاجی صاحب نے اپنے دورِ وزارت امانت داری،دیانتداری اور سادگی سے وقت گزاراہے ۔حاجی صاحب آج بھی سیاسی،دینی،سماجی حلقوں میں متحرک نظر آتے ہیں اﷲتعالیٰ ان کوصحت وتندرستی عطافرمائے۔اس موقع پرسابق ممبرقومی اسمبلی باجی قمرالنساء قمر،شبیراحمدقاضی،الحاج محمدرفیع،پیرزادہ غلام حسین چشتی،مولاناشاہدین اشرفی،مولاناعبدالمجید،تاج الدین صدیقی،عبدالقدیرشریف،مولاناحسنین رضانوری، محمدنفیس قادری دویگربھی موجودتھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر