دکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

دکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران دکان کی چھت گر گئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں آپریشن کے دوران دکان کی چھت گر گئی اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔دکان دار آپریشن کے دوران دکان سے سریا نکال رہے کہ چھت ان پر آن گری، یہ سانحہ چڑیا گھر کے نزدیک پیش آیا۔واقعے کے بعد علاقے میں دھول کے بادل چھا گئے. ریسکیو ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں. ایک شخص کو ملبے سے نکال لیا گیا۔دکان داروں اور تاجروں نے تجاوزات آپریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا، جس سے ٹریفک جام ہوگیا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔